ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹ سکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل کیوی وزارت صحت کی جانب سے اہم بیان جاری

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

آکلینڈ (این این آئی)نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی  جس کے نتائج آنے تک ٹریننگ کی اجازت نہیں ہو گی ، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ذرائع نے تصدیق کی کہ کرائسٹ چرچ میں مقیم قومی ٹیم کے اسکواڈ کے کووڈ 19 ٹیسٹ لے لیے گئے ہ

یں جب کہ جن 6 کرکٹرز کے کورونا وائرس گزشتہ روز مثبت آئے تھے انہیں پہلے ہی الگ آئسولیشن میں بھیجنے کے بعد ٹیسٹ لے لیے گئے تھے۔پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ میں ہی قرنطینہ میں ہیں، انہوں نے آکلینڈ پہنچنے کے بعد گلے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعد انہیں ٹیم کے ہمراہ کرائسٹ چرچ سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ پاکستان اسکواڈ کو مینجڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ کی اجازت نہیں اور وزارت صحت نیوزی لینڈ کے میڈیکل آفیسر کے مطمئن ہونے پر ٹریننگ کی اجازت ہو گی،  میڈیکل آفیسر کووڈ 19 منتقلی نہ ہونے کا اطمینان کریگا۔ وزارت صحت نیوزی لینڈ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن کے دوران قوانین پر عمل درآمد کرنے میں بہت بہتری آئی ہے جو  وارننگ جاری کرنے کے بعد آئی ہے، ٹیم میں مثبت کیسز سامنے آنے پر تحقیقات میں تعاون کیا گیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پروٹو کولز کے مطابق کیسز مثبت آنے والوں کے انٹرویوز بھی کیے گئے ہیں اور ان سے قریبی میل جول رکھنے والوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا ہے۔پاکستان کے 6 کرکٹرز کے کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے علاوہ کچھ ارکان نے تین سے 4 آئسولیشن قوانین کی خلاف ورزیاں بھی کی تھیں جس پر پاکستان اسکواڈ کو آخری وارننگ جاری کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…