ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان لاہور کو بھی پشاور جیسے کھڈوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں، ن لیگ کی فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے منصوبے پر شدید تنقید

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فردوس میڈیم عمران خان نے پنجاب کو وٹس ایپ پر چلنے والا وزیراعلی دیا ہے ،عمران خان نے پنجاب اسمبلی کو بھی ربڑ سٹمپ بنادیا ہے ،اڑھائی سال بعد بھی پنجاب اسمبلی میں قائمہ

کمیٹیاں فعال نہیں ہو سکیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت نے اڑھائی سالوں میںجو بل پاس کیے وہ سب ردی کے کاغذ سے زائد حیثیت نہیں رکھتے ،فردوس میڈم پہلے چیک کرلیں اڑھائی سالوں میں پنجاب اسمبلی سے کتنے آرڈیننس پاس ہوئے ،بزدار حکومت ہر مالی سال کے بجٹ میں 9نئے ہسپتال بنانے کا وعدہ کرتی ہے لیکن میرے اپنے سوال کے جواب میں پنجاب اسمبلی میں محکمہ صحت نے اعتراف کیا کہ صرف ایک ہسپتال کی تعمیر پر کام جاری ہے ،بزدار سرکار کی پوری فلم جھوٹ کے سہارے چل رہی ہے لیکن یہ جھوٹ اب زیادہ دیر تک نہیں چلنے والا۔ انہوں نے کہا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے افتتاح کی بار بار تاریخیں دی جارہی ہے ،یاد رہے یہ منصوبہ بھی بی آر ٹی کے کنٹریکٹر ہی بنارہے ہیں ،چھ ماہ سے پوش علاقے کے رہائشی فردوس مارکیٹ انڈر کی تعمیر مکمل نہ ہونے سے ذلیل و خوار ہورہے ہیں،بزدار حکومت ایک انڈرپاس مکمل نہیں ہوا اب شیرنوالہ گیٹ پر بھی انڈر پاس تعمیر کرنے کا حکم دے رہے ہیں،عمران خان لاہور کو بھی پشاور جیسے کھڈوں میں تبدیل کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…