پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پی ڈی ایم اتحاد کو بڑا دھچکا ، ایک پارٹی نے راستے جدا کر لیے آئندہ کسی جلسے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا ‎

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں شمالی وزیرستان سے آزاد رکن محسن داوڑ نے کہاہے کہ حزب اختلاف کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور کے جلسے میں دعوت نہ ملنے کے بعد وہ آئندہ اس اتحاد کے جلسوں میں شرکت نہیں کریں گے۔بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں اب یہ اعلان کر رہا ہوں کہ آج کے بعد

میں پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنوں گا، لیکن اس تحریک کی حمایت کرتا رہوں گا اور ایسی تحریکیں ہونی چاہیں۔محسن داوڑ کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل چند سیاسی جماعتوں کو ان کی شرکت پر اعتراض تھا اسی لیے وہ آئندہ اس موومنٹ کے کسی بھی جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔محسن داوڑ نے کہاکہ پشاور جلسے میں دعوت نہ دینے کے باوجود 30 نومبر کو ملتان کے جلسے میں اْنھیں شرکت کی دعوت دی گئی ہیں تاہم وہ اب شریک نہیں ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ مجھے صرف بلاول دعوت نہیں دیتے تھے، بلکہ کوئٹہ جلسے کے لیے مجھے سردار اختر مینگل اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے دعوت دی تھی۔رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کے مطابق پی ڈی ایم میں شریک بعض سیاسی پارٹیوں کو ان کی موجودگی پر اعتراضات تھے۔ اگرچہ انھوں نے ان پارٹیوں میں کسی پارٹی کا نام نہیں لیا تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ یہ اعتراضات کیا تھے؟تو محسن داوڑ نے بتایاکہ ان پارٹیوں کو اعتراض یہ تھا کہ میں کسی پارٹی میں کیوں نہیں یا صرف پارٹی والے ہی اس موومنٹ میں شریک ہو سکتے ہیں۔ محسن داوڑ نے دعویٰ کیاکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن صرف انھوں (محسن داوڑ اور علی وزیر) نے ہی کی ہے کیونکہ آرمی ایکٹ میں اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتیں بھی حکومت کے ساتھ بیٹھ گئی تھی۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے پہلے ہی دن پی ڈی ایم قیادت کو بتا دیا تھا کہ میں اسمبلی میں بھی آزاد حیثیت سے ہوں اور آپ کے ساتھ بھی آزاد حیثیت سے شرکت کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…