جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

گلے شکوے دور کرنے کا وقت آگیا وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کے گھر پہنچ گئے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر جا کر انکی خیریت دریافت کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ وزیراعظم نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے

رہنما پرویزالٰہی،چودھری شافع حسین اور چودھری سالک نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔وزیراعظم نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین کو صحت بہتر ہونے پر گزشتہ ہفتے لاہور کے سروسز اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔ چودھری شجاعت حسین گیارہ روز تک اسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق چودھری شجاعت کو سانس کا مسئلہ حل ہوا تھا۔ انھیں نمونیہ کی وجہ سے سانس کا مسئلہ ہوا تھا۔اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور کے سروسز اسپتال میں چودھری شجاعت کی عیادت کی تھی۔واضح رہے کہ ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور سانس لینے پر دشواری اسپتال لایا گیا تھا۔‎

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…