اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

سرکاری تعلیمی اداروں کے عملے کے لئے اہم احکامات، صرف یہ سکول بچوں کو ہفتے میں ایک دن بلا سکتے ہیں؟ ہدایات جاری

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے NCOC کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ 26 نومبر سے سے 23 دسمبر تک سکولوں کا تمام عملہ طلباء کی رہنمائی، آن لائن کلاسز، ہوم ورک اور اسائنمنٹس وغیرہ کے لیے دستیاب ہوگا۔ اساتذہ طلباء کے آن لائن مواد جو کہ محکمہ تعلیم کے ویب ایڈریس kplearninig.kpese.gov.pk پر

دستیاب ہے اس میں بھی راہنمائی کرنے کے پابند ہوں گے – سردیوں کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی جس کا اطلاق سمر اور ونٹر دونوں زونز پر ہوگا۔ تاہم ونٹر زونز والے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی توسیع کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری و پرائیویٹ سکولز، اکیڈمیز، مدارس اور دوسرے تعلیمی ادارے جہاں پر آن لائن کلاسز کی سہولت میسر نہیں وہ طلبہ کو ہفتے میں صرف ایک دن اور صرف ایک گریڈ والے والے طلباء کوسکول بلا سکتے ہیں جس میں طلباء کو ہوم ورک، اسائنمنٹس لرننگ مٹیریل مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کی راہنمائی بھی کی جائے گی۔ موسمی حالات کا جائزہ لے کر اساتذہ و انتظامیہ طلباء کے کھلی فضاء، برآمدوں یا بلڈنگ میں بیٹھنے کے انتظامات کریں گی تعلیمی اداروں کی ذمہ داری ہوگی کہ کسی بھی طالب علم کو ہفتے میں ایک دن سے زیادہ نہ بلایا جائے۔ تعلیمی سال کے اختتام پر ہونے والے امتحانات میں یہ ہوم ورک، اسائنمنٹس اور دیگر ایکٹیویٹیز اجتماعی کارکردگی میں شمار کی جائے گی جس کے مطابق سالانہ نتائج تیار کئے جائیں گے۔ وہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے اطلاع سیل میں کرونا کے باعث خیبر پختونخوا کے سکولوں کی صورتحال کے خوالے سے پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ کرو نا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سکول میں موجود تمام عملے اور

طلباء کوپا بند کرائے۔ اساتذہ و طلباء کی صحت اولین ترجیح ہے۔ امتحانات کے حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا کہ سکولوں میں دسمبر کے مہینے میں ہونے والے تمام امتحانات اب چھٹیوں کے بعد جنوری کے مہینے میں ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ تمام پبلک اور پرائیویٹ بورڈنگ اسکولز میں بھی آن لائن پڑھائی شروع کی جائے گی جس میں 30 فیصد صرف ان طلباء کو جن کے پاس آن لائن

کی سہولت موجود نہ ہو 26 نومبر سے 23 دسمبر تک بورڈنگ اسکول میں رہائش کی اجازت ہوگی۔ جو تیس فیصد طلباء ہاسٹل میں رہائش پذیر ہوں گے ان کو کرونا ایس او پیز پر پا بند کرانا ادارے کی ذمہ داری ہوگی۔ محکمہ تعلیم میں جاری بھرتیوں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کرونا ایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے تمام

اساتذہ کے تربیتی پروگرام اور بھرتیوں کا عمل جاری رہے گا۔ شہرام خان ترکئی نے کہا اس دوران کرونا صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا۔ اور این سی او سی کی مشاورت کے کیساتھ وقتاً فوقتاً طلباء اور اساتذہ کو آگاہ بھی کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ امسال امتحانات لازمی ہونگے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…