جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان کرسی چھوڑ دیں گے،اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،مولانا طاہر اشرفی کا دوٹوک اعلان

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک/این این آئی ) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق

اسرائیل کے کسی ذمہ دار نے سعودی عرب کا دورہ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار چھوڑ سکتے ہیںلیکن کشمیر اور فلسطین کے مسئلے سے پیچھے ہٹ نہیں سکتے۔قبل ازیں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اورپاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر اسلامک فوبیا کے خاتمے اور تمام آسمانی مذاہب کے مقدسات ، انبیاء ؑ کی توہین کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کیلئے رابطے جاری ہیں آزادی اظہار رائے کا مطلب قطعاً مقدسات کی توہین نہیں ہے سعودیہ اور ترکی کے درمیان روابط کا خیر مقدم کرتے ہیں پاکستان کےعرب ممالک کے ساتھ تعلقات پہلے کی طرح مضبوط ہیں افواہ ساز فیکٹریاں پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کو خراب کرنا چاہتی ہیں اوورسیز پاکستانی جن ممالک میں ہیں وہاں کے داخلی اور خارجی مسائل پر گفتگو سے پرہیز کریں پاکستان کے تمام مذاہب و مسالک کے حقوق آئین پاکستان نے طے کر رکھے ہیں کسی بھی گروہ ، جتھہ یا جماعت کو انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دی جا سکتی اگلے ماہ ملک بھر میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کونسلز قائم کریں گے،مدارس کسی سیاسی کھیل میں شریک نہیں ہیں۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…