کراچی(آن لائن)صو با ئی وزیر زراعت سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سبزی منڈی میں عمررسیدہ شہریوں کے داخلہ پر پابندی عا ئد کر دی گئی ہے ، تمام سبزی منڈیوں میں بغیر ماسک کے آمد پر بھی پابندی ہوگی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی،
ایڈمنسٹریٹرز اور چیئرمینوں کو ہدایات جاری کردی ہیںکہ نیلام اور خرید و فروخت کے تمام مراحل میں SOP پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ سبزی منڈی میں رش کم کرنے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے کم افرا د کو داخلہ کی اجازت ہوگی،تمام سبزی منڈیوں کی مارکیٹ کمیٹیو ں کے چیئرمینز کو گیٹ پر سینیٹائزر مشینیں نصب کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے، جس سبزی منڈی میں ایس او پیز پر عمل نہیں ہوگا اسے بند کردیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سبزی منڈیوں کے اندر آڑہتیوں اور دکانداروں کو بھی ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔