منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ایان علی کرنسی سمگلنگ کیس،14مارچ سے 6جولائی تک

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ماڈل ایان علی جن پر13جولائی کوفرد جرم عائد کی جائے گی ،ماڈل ایان علی کامنی لانڈرنگ کے بارے میں جوکیس سامنے آیاہے اس میں کئی اہم شخصیات کے نام بھی الیکڑانک وپرنٹ میڈیاپرآئے تاہم کوئی ثبوت نہیں مل سکاکہ کسی سیاسی شخصیت کااس کرنسی سمگلنگ سے کوئی تعلق ہے تاہم جب سے ماڈل ایان علی کوگرفتارکیاگیااوراس وقت سے لے کراب تک ایان علی کیس میں کیاپیش رفت ہوئی ہے اس کاایک جائزہ کچھ یوں کیاجاسکتاہے ۔کرنسی اسمگلنگ کیس میں اب تک کیا پیش رفت ہوئی ہے۔14مارچ 2015ءکو بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پر کسٹم حکام نے ماڈل ایان علی کو5لاکھ سے زائد ڈالرز غیر قانونی طور پردبئی لے جاتے ہوئے گرفتار کیا۔ جس کے بعد کسٹم حکام نے ماڈل کو حراست میں لے کر ان کے خلاف کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے انہیں اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ 19مارچ 2015ءکو ایان علی نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے بیگ سے برآمد ہونے والی رقم ان کی ذاتی تھی، جو انہوں نے کراچی میں اپنے 5پلاٹ فروخت کرکے حاصل کی تھی۔ 24 مارچ 2015ءکو ایان کے وکیل کی جانب سے پلاٹوں کی فروخت سے متعلق دستاویزات جمع کرائی گئیں، جن کے مطابق یہ پلاٹس 5 لاکھ، 6ہزار، 8سو امریکی ڈالر میں فروخت کیے گئے۔ 21اپریل 2015ءکو مڈل مین کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ انہوں نے ماڈل ایان کو غیر ملکی کرنسی میں رقم ادا کی تھی۔ 24اپریل 2015ءکوکسٹم حکام کی جانب سے راولپنڈی کی سیشن کورٹ میں ملزمہ کے خلاف عبوری چالان پیش کیا گیا۔ اگرایان علی پرجرم ثابت ہو گیا توان پرکسٹم ایکٹ کی دفعہ 156کے تحت 5سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 14سال قید کی سزا اور برآمد کی گئی رقم کا 10گنا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ ایان علی جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر 12بار کسٹم عدالت راولپنڈی میں پیش ہو چکی ہیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…