پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت او رپالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہار کیاہے:عثمان بزدار

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت او رپالیسیوں پر اپنے بھرپور اعتماد کااظہار کیاہے –

ثابت ہو گیا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں اورواضح ہو گیا کہ تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی کارکردگی کی بدولت گلگت بلتستان کے عوام نے ا لیکشن میں سرخرو کیا۔ کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے۔گلگت بلتستان کے الیکشن میں فتح شفاف پاکستان کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے ووٹ کی طاقت سے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں اورسابق ادوار میں قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی ہے۔چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے- انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے بھی بے مقصد احتجاج کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لئے اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کو مسترد کردیاہے-



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…