منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حجاز مقدس کی وہ وادی جو سیاہ آتش فشاں کے نام سے مشہور تھی؟ آپ ﷺ نے اس کا نام تبدیل کیا تو وادی کے ساتھ کیا ہوا؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مدینہ منورہ سے 110 کلو میٹر جنوب میں واقع ’ وادی خضرۃ ‘ حد درجہ پیچیدہ اور سیاہ آتش فشاں کی وجہ سےمشہور تھی مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بے آب وگیاہ وادی کا نام کیا تبدیل کیا کہ یہ سدا بہار اب گل گلزار ہوگئی ہے۔ جب سے اس وادی کو ’ وادی خضرہ‘ کا نام پڑا وہ دن اور آج کا دن یہ وادی ہمیشہ سرسبز ہے۔تاریخی روایات کے مطابق

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے نام تبدیل کرنے سے قبل اسوادی کو ’ وادی غبرہ‘ یا ’ وادی عفرۃ‘ کہا جاتا تھا۔جب اس وادی کا نام ’ خضرۃ ‘ رکھا گیا تو وہاں پانی کا نام و نشان تک نہ تھا مگر آج اس میں میٹھے پانی کے نو چشمے ابلتے ہیں۔ یہ وادی پورا پورا سال سرسبز رہتی ہے۔ وادی میں چار سو بچھے سبزے فرش اور دوسرے ہرے بھرے درختوں کے بیچ کھجور کے درختوں کی وافر مقدار موجود ہے۔یہاں پرآبادی برائے نام ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ وادی خود بہ خود سرسبز رہتی ہے۔ اس میں کھجوریں اگانے کے لیے کوئی خاص اہتمام اور توجہ نہیں دی گئی مگر اس کے باوجود یہاں کھجور کے درختوں کی بہتات ہے۔ایک مقامی شہری راکان المخلفی نے بتایا کہ یہاں پر راستوں اور دیگر سہولیات کے نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی وہاں سے دور ہٹ رہی ہے۔ شاید آبادی کا قریب نہ ہونا ہی اس کی سرسبزی و شادابی کی بقا کی نشانی ہے۔مگر اس کے باوجود یہاں کھجور کے درختوں کی بہتات ہے۔ایک مقامی شہری راکان المخلفی نے بتایا کہ یہاں پر راستوں اور دیگر سہولیات کے نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی وہاں سے دور ہٹ رہی ہے۔ شاید آبادی کا قریب نہ ہونا ہی اس کی سرسبزی و شادابی کی بقا کی نشانی ہے۔المخلفی نے بتایا کہ حالیہ چند برسوں کے دوران یہاں پر سیاحوں کی آمد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ دور دراز سے آنے والے لوگ اس وادی کے بارے میں معلومات حاصل کرنےکی کوشش کرتے ہیں اور یہاں کے قدرتی ماحول کو بے حد پسند کرتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…