کراچی (این این آئی)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی (کامونکی )کے زیر اہتمام تریسٹھ 63مستحق لڑکیوں کی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیاگیا۔یہ تقریب المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی سرپرستی اورالمصطفیٰ وجماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی رہنما الحاج امجد علی چشتی کی زیرنگرانی ہوئی ۔جس میں المصطفیٰ برطانیہ کے چیئرمین عبدالرزاق ساجد،
مرکزی صدرالمصطفیٰ ڈاکٹرعبدالرحیم،المصطفیٰ پنجاب کے صدرڈاکٹرغلام قادرفیاض،سابق رکن قومی اسمبلی رانانذیراحمدخان،انجینئرعبدالرشید ارشد،المصطفیٰ کے ٹرسٹی احمدرضا طیب،عبدالرؤف ساجد،اسسٹنٹ کمشنرقراۃ العین ظفر،ڈی ایس پی سرکل کامونکی عامرملک،حافظ عبدالرب عدنان،سیدامدادحسین شاہ،محمداسماعیل انعام،الحاج راناامیرافضل خان ،عثمان علی جلالی ،محمدشفیق مغل،رانا عتیق الرحمان،رانامحمدناصر،الحاج محمدعلی چشتی ،قاری خدابخش فیضوی، دولہا،دولہن کے عزیز واقارب سمیت دیگر مقامی کاروباری شخصیات اورعلماء کرام نے شرکت کی۔ہرجوڑے کو ضروریات زندگی کا اہم سامان بھی دیاگیا۔مہمانوں کیلئے ضیافت کا بھی انتظام تھا ۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے تقریب کے آرگنائزرالحاج امجدعلی چشتی نے کہاکہ اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ تیرہ سال قبل سے شروع کیاگیااورالحمدللہ اب تک سینکڑوں مستحق لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کروائی جاچکی ہیں اوریہ کام ہم خالصتاًاللہ اوراُس کے رسول ؐکی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے کررہے ہیں۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ آج مہنگائی کے اس دورمیں غریب گھرانوں کا اپنی بیٹوں کی شادیاں کرنا مشکل ہوتا جارہاہے ایسے میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی وجماعت اہل سنت پاکستان مخیرحضرات کے تعاون سے اجتماعی شادیوں جیسے ودیگر سماجی کام کابیڑہ اٹھایاہے ۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ میں دل کی اتہاہ گہرائیوں سے الحاج امجدعلی چشتی اوران کی پوری ٹیم اوربالخصوص معاونین اورانتظامیہ کو مبارک بادپیش کرتا ہوں اوردُعاکرتا ہوں کہ اللہ ان احباب کے گھروں میں خوشیاں اوربرکتیں عطافرمائے۔