اسکردو(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مہدی شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوںنے پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ پر حملہ کیا اور پندرہ سے زائد جیالے زخمی ہوگئے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلزسیکریٹریٹ پر سوا آٹھ بجے پی ٹی آئی کارکنوں نے حملہ کیا،
پیپلزسیکریٹریٹ پر پتھراؤ سے 15 سے زائد جیالے زخمی ہوگئے۔مہدی شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کارکنان نے جیالوں پر پتھراؤ کیا اور لاٹھیاں ماریں، پیپلزسیکریٹریٹ پر پی ٹی آئی کا حملہ قابل مذمت ہے، انتظامیہ ذمہ داروں کے خلاف فی الفور کارروائی کرے دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے سکردو پی پی پی سیکرٹریٹ پر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ حکومتی پارٹی کارکنان کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مرکزی دفتر پر سرکاری پارٹی کے پرچم اٹھائے افراد نے دھاوا بول کر غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا،پیپلزسیکریٹریٹ پر شام کو پی ٹی آئی کے لٹھ برداروں نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے پی پی پی کے 15 سے زائد جیالوں کو زخمی کر دیا۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی میدان میں مقابلہ کی بجائے لاٹھیاں مارنے اور پتھراؤ کرنے والوں کے چہرے بے نقاب ہوئے۔