پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

کاروبار کا رجسٹریشن اور لائسنس کا اجراء چوبیس گھنٹوں میں ممکن بنادیاگیا، زبردست تفصیلات جاری

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) ضلع وسطی میں بلدیاتی ٹیکسز کی وصولی کو حقیقی اور بہتر بنانے کے لئے میونسپل ٹیکسز ای پورٹل کے عملی اجراء کے ساتھ ہی ضلع وسطی میں بلدیاتی ٹیکسیز کی وصولی کا نظام نہ صرف شفاف ہوجائے گا بلکہ ٹیکس وصولی میں خاطر خواہ اضافہ بھی متوقع ہے۔مذکورہ کمپیوٹرائزڈ طریقۂ کار کے عملی مظاہرے کے لئے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی ڈاکٹر دھاریجو نے عید گاہ گرائونڈ ناظم آباد میں

ضلع وسطی کی مارکیٹوں کی ایسوسی ایشنز کے نمائندگا، تاجروں اور دیگر کاروباری افراد کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی، جس میں  رکن قومی اسمبلی اسلم خان اور رکن صوبائی اسمبلی و ترجمان وزیرِاعلیٰ سندھ شہلا رضا نے خصوصی شرکت کی میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محترمہ سمیرا حسین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امتیاز ابڑو ،  اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مریم حسن ،ضلع وسطی کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل اعجازالدین ،ڈائریکٹر سینی ٹیشن شمعونہ صدف،ڈائریکٹر ثقافت و کھیل و تفریح  اکبر حسین ،نارتھ ناظم آباد ریزیڈنٹس کے عہدیدار فرحان عباس بھی موجود تھے ۔جبکہ تاجروں اور کاروباری افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر دھاریجو نے آڈیو وژول ایڈ کے ذریعے حاضرین کو مذکورہ کمپیوٹرائزڈ طریقہء کار کا عملی مظاہرہ کرکے دکھایا اور تفصیل کے ساتھ طریقہء کار کی آگاہی دی ۔اس موقع پر رکنِ قومی اسمبلی اسلم خان نے ڈاکٹر دھاریجو کی جانب سے ٹیکس وصولی کے لئے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے استعمال کو متعارف کرنے کے عمل کو قابلِ تعریف قراردیتے ہوئے کہا کہ جو کام گذشتہ چار برسوں میں منتخب نمائندے نہ کرسکے وہ کام ڈپٹی کمشنر نے تین مہینوں میں کردِکھایا۔ یہ نظام اس قدر موٗثر ہے کہ اسے پورے پاکستان میں متعارف کرایا جانا چاہئے۔رکنِ صوبائی اسمبلی شہلا رضا نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹیکس کی وصولی اور ادائیگی دو طرفہ فوائد پیداکرے گی انہوں نے کہا کہ

ڈاکٹر دھاریجو کی جانب سے ٹیکس وصولی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تحسین عمل ہے  ۔  واضح رہے کہ ڈاکٹر دھاریجو ضلع وسطی کے ٹیکس ریکوری نظام کی تمام خامیاں دور کرکے بلدیہ وسطی کی آمدنی میں اضافہ اور ریکوری کے طریقے کو شفاف بنانے کے  لئے بھر پور توجہ سے کام کررہے ہیں جس کے نتائج جلد ہی منطرِ عام پر آنا شروع ہوجائیں گے۔ایک جانب کاروباری حضرات کو

ٹیکس کی ادائیگی میں بلدیہ کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی تو دوسری جانب بلدیہ وسطی ک و ٹیکس کی چوری اور خُرد بُرد سے نجات مل جائے گی۔ واضح رہے کہ اکثر کاروباری حضرات کو شکایات تھی کہ وہ بلدیاتی ٹیکس تو اداکردیتے ہیں لیکن اُنہیں ادائیگی کی کنفرمیشن وصو ل نہیں ہوتی، نئے کمپیوٹرائزڈ نظا م کے تحت ضلع وسطی میں بلدیاتی ٹیکس اداکرنے والوں کو کمپیوٹر کے ذریعے

ادائیگی کرنے کے چند منٹوں میں ہی فوری کنفرمیشن وصول ہوجائے گی۔ یوں ایک جانب تو ٹیکس کی وصولی شفاف ہوجائے گی تو دوسری جانب ٹیکس چوری اور خُرد بُرد میں کمی واقع ہوگی ۔ کمپیوٹرائزڈ ٹیکس وصولی نظام دورِ جدید کی جدید سہولیات کو استعمال کرنے کی ایک مثال ہے جس کے تحت ضلع وسطی میں جاری ڈور ٹو ڈور ٹیکس وصولی کا فرسودہ نظا م ختم ہوجائے گا اور ہر تاجر اور کاروباری شخص اپنے لئے خود احتسابی نظام کے تحت ٹیکس کی ادائیگی اور کاروبار کے لئے لائسنس بہ آسانی چوبیس گھنٹوں کے دوران حاصل کرسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…