منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

چودھری پرویزالٰہی سے جلیل احمد شرقپوری کی وفد کیساتھ ملاقات دونوں رہنماوئوں کے مابین ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ فرقہ واریت نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا ہے، توہین رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ن لیگی رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کی قیادت میں علماء   کرام کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ریاض سلطان الحسن شاہ،

مفتی سید عاشق حسین اور پیر اختر رسول قادری شامل تھے۔ تمام علماء کرام نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔اس موقع پر چوہدری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اب یک آواز ہو کر تمام فورمز پر آواز بلند کرنا ہو گی۔ دنیا اب سمجھ جائے کہ اپنے نبی آخر الزماں محمد رسول اللہ  کی شان کی خاطر ہم سب ایک ہیں۔جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ تحفظ اسلام بل روکا نہیں جانا چاہئے، علماء کے اندر تشویش پائی جاتی ہے۔ دستار اور سنت رسولؐ کی بے حرمتی کرنے والوں اور میرے ساتھ ہونے والے واقعہ کے مرتکب ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے، تحفظ اسلام بل پر اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ انشاء اللہ تاریخ میں آپ کا نام اس حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جلیل شرقپوری نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی وہ پہلے سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے پنجاب اسمبلی سے قانون پاس کروا کر خاتم النبیین محمد رسول اللہ، امہات المومنین اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بارے میں نازیبا مواد پر مشتمل کتب پر فوری پابندی لگائی اور ایسے گستاخانہ مواد کو مارکیٹ سے ضبط بھی کروایا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…