لاہور(این این آئی)پنجاب ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جعلسازی سے پرائیوٹ یونیورسٹیز کو فائدہ پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، اجلاس کی کارروائی میں ردوبدل کر کے غلط میٹنگ منٹس جاری کر دئیے گئے، سیکرٹری صحت نبیل اعوان کے خط نے پی ایچ ای سی کی ہیرا پھیری کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری
سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن نبیل اعوان کی جانب سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں پی ایچ ای سی کی جعلسازی سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے نور یونیورسٹی اور سالار انٹرنیشنل یونیورسٹی کو جعلسازی سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی۔