لاہور (آن لائن) کابینہ کمیٹی برائے سپیشل ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے نابینہ افراد کے دیرینہ مطالبے کو منظور کرتے ہوئے نابینہ افراد کو مختلف سرکاری اداروں میں بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نابینہ افراد کو سرکاری اداروں میں موجود 88 نشستوں پر بھرتی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ شہر کے نابینہ افراد نے گزشتہ کئی روز سے فیصل چوک مال روڈ پر واقع پنجاب اسمبلی کی عمارت کے باہر احتجاجی دھرنا دے رکھا ہے۔