پیر‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2026 

کرونا کی دوسری لہر نے قیامت ڈھادی جان لیوا وائرس مزید ایک درجن سے زائد قیمتی زندگیاں نگل گیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،نیو یارک ( آ ن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار 109 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق

ملک میں کورونا کے 2 ہزار 165 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 24 ہزار 938 زیرعلاج ہیں۔سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 53 ہزار 873 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 309 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 723، اسلام آباد 23 ہزار 533، بلوچستان 16 ہزار 328، آزاد کشمیر 5 ہزار 139 اورگلگت میں 5 ہزار 261 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 462 اور سندھ میں 2 ہزار 722 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 305، اسلام آباد 253، بلوچستان 155، ?گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔دریں اثناعالمی وبا کے سبب دنیا میں 5 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار 944 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ

9 ہزار 408 اموات ہوئی ہیں۔اب تک کورونا کے 3 کروڑ 75 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں

کورونا سے 2 لاکھ 49 ہزار 975 اموات اور ایک کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 225 اور 87 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص

ہو چکی ہے۔برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 946 اور 58 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔فرانس میں 19 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 43 ہزار 892 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 18 لاکھ 80 ہزار سے

زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 32 ہزار 443 تک پہنچ چکی ہے۔اسپین میں 14 لاکھ 92 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 40 ہزار 769 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹینا میں بھی 12 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 35 ہزار 45 ہلاک ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…