کوئٹہ(آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے اثاثوں سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نواب
محمد اسلم رئیسانی نے 21 ارب نہیں 21 کروڑ کے اثاثے ظاہر کئے ہیں نوابزادہ لشکری رئیسانی نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی میڈیا پر شیئر کئے ہیں جمعرات کے روز بی بی سی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گزشتہ روز نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے اثاثوں کی مالیت 21 کروڑ روپے ہیں جنہیں انہوں نے الیکشن کمیشن میں ظاہر کئے ہیں ، نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات بھی میڈیا پر شیئر کئے ہیں جس کے بعد ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کے اثاثوں سے متعلق اعداد و شمار کو درست کر کے اپ ڈیٹ کیا ہے ۔