کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے اہلخانہ کا تعاقب کیا جارہا ہے اور ہمیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔دو سال سے جب سے ہم نے موقف اختیار کیا ہے،
ہم نے یعنی ہمیں میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور دیگر کیخلا ف جو کیسز بنے ہیں ریفرنسز بنے ہیں،ہم ایک فاشسٹ حکومت میں رہ رہے ہیں۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اگر کرپشن کی کوئی فائل نہیں کھل سکتی تو ہر طرح سے ڈرایا دھمکایا اور ترغیبات دینے کی بات کی جارہی ہے، میں لاہور جاتا ہوں تو وہاں بھی میرا تعاقب کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ نام کیوں نہیں لیتے اور وہ نام کیوں نہیں لیتے، میرا موقف یہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں یہی کہتا ہوں ہمارے مختلف فیملی ممبرز کو چاہے وہ نیب ہو، کورٹ کچہری ہو اور چاہے پی ٹی آئی کی حکومت ہے ہمیں ان سے سیاسی طور پر لڑنے دیا جائے۔