بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

یہ گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی تک کسی کے نام ٹرانسفر اور فروخت بھی نہیں ہوسکیں گی، محکمہ ایکسائز نے لاکھوں گاڑیاں سسٹم میں بلاک کر دیں

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ٹوکن ٹیکس نادہندہ 4 لاکھ سے زائد گاڑیاں سسٹم میں بلاک کردیں، بلاک شدہ گاڑیاں ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی تک کسی کے نام ٹرانسفر اور فروخت بھی نہیں ہوسکیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ

ایکسائز نے رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ٹیکس نادہندگان کی 4 لاکھ سے زائد گاڑیاں سسٹم میں بلاک کردی ہیں۔ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی تک کوئی ٹرانزیکشن نہیں ہوگی اور گاڑی کا آن لائن سٹیٹس بھی نہیں دیکھا جاسکے گا۔ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ 4 ماہ کا رعایتی پریڈ ختم ہونے کے باوجود شہریوں کی جانب سے ٹیکس ادا نہیں کیا گیا۔ بارہاں آگاہی دینے کے باوجود شہری ٹوکن ٹیکس ادزا نہیں کررہے، رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران ڈیڑھ ارب سے زائد کی ریکوری کی جاچکی ہے۔ یکم نومبر سے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جانا تھا۔شہریوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کریک ڈاؤن 15 روز کے لئے موخر کیا گیا جس کے بعد بڑے ڈیفالٹرز کی گاڑیاں بند جبکہ ایک سال کے نادہندگان کی گاڑیوں کے کاغذات ضبط کرکے چالان کیے جائیں گے۔ گاڑیاں سسٹم میں بلاک کرنے کا مقصد شہریوں سے بروقت ادائیگی کرانا ہے۔ نادہندگان گاڑی مالکان کو ایس ایم ایس بھجوانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…