جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ اب صرف 20 منٹ میں، حکومت کا اہم فیصلہ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ریپڈ ٹیسٹ کٹ کے استعمال کی منظوری دے دی۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے۔

نئی کٹ کے استعمال سے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ 20 منٹ میں آجائے گا۔اس ضمن میں جاری مراسلے کے مطابق منظورشدہ سرکاری و پرائیویٹ لیبارٹریز ہی نئی کٹ کے تحت ٹیسٹ کر سکیں گی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی رسک سیکٹر میں 20 فیصد پی سی آر ٹیسٹ اور باقی نئی کٹ سے ہوں گے، فیز ون کی کامیابی کے بعد نئی کٹ سے تمام پرائیویٹ لیبز پر ٹیسٹ کی سہولت ملے گی۔نئی ٹیسٹ کٹ کے تحت 20 نومبر سے ٹیسٹ کیے جائیں گے، صوبائی حکومتیں عالمی ادارہ صحت سے منظور کمپنیوں سے نئی کٹ خریدیں گے۔ مراسلے کے مطابق نئے طریقے کار کے تحت ٹیسٹ کی قیمت کا تعین وفاقی اور صوبائی حکومتیں خود سے کریں گی۔خیال رہے کہ پاکستان میں پی سی آر سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…