اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیاستدانوں کے بیروملک اثاثوں کا سراغ لگانے والی کمپنی براڈ شیٹ نیب کیخلاف عالمی ثالثی عدالت میں کیس جیت گئی ، نین نے ہر جانے کی رقم ادا کرنے کیلئے وفاقی حکومت سے 43کروڑ 30لاکھ روپے مانگ لئے ۔ قومی اخبار میں شائع رپور ٹ کے
مطابق ای سی سی نیب کی سمری پر خزانے سے 43کروڑ 30لاکھ روپے جاری کرنے کی سمری کی آج منظوری دیگی ، 19سال قبل نیب نے سیاستدانوں کے اثاثوں کا سراغ لگانے کیلئے کمپنی کی خدمات حاصل کی تھیں ، معاہدے سے انحراف پر براڈ شیٹ نے لندن کی ثالثی عدالت میں ہر جانے کا کیس دائر کیا تھا ، دستاویز کے مطابق نیب کا کیس لڑنیے والی غیر ملکی لیگل ٹیم کو ایک لاکھ 50ہزار پائونڈ فیس بھی ادا کی جائیگی ، مالی مشکلات کے باعث نیب براڈ شیٹ کمپنی کا ہرجانے کی رقم ادا کرنے سے قاصر ہے ، وزارت خزانہ نے نیب کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے ٹیکنکل سپلیمنٹری گرانٹ سے ادائیگی پر اتفاق کر لی ا، چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ارسال کر دی گئی ہے ۔