پشاور(این این آئی) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں مہنگائی سے شہری پریشان،ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے خاطرخوا نتائج سامنے نہیں آرہے ہیں،سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے ،غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر
رہ گئے،ضلعی انتظامیہ کے اقدامات مہنگائی کے آگے ناکام ،سارے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے ،غریب عوام پھلوں اور چکن کو اب صرف حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ سکتے ہیں خریدنے کی ان میں سکت نہیں رہی ،سبزیاں بھی ان کی قوت خرید سے باہر ہوتی جارہی ہیں ۔آلو 80 روپے فی کلو ،ٹماٹر 130روپے،مٹر200،چکن 191 ،سیب150 ،انگورمختلف اقسام کے150سے 200اور انار 260روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، شہریوں کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے قائم کردہ انصاف سستا بازار سے بھی مہنگائی پر کچھ فرق نہیں پڑ رہا۔کمر توڑ مہنگائی کے ستائے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان کے منہ سے نوالہ نہ چھینا جائے ،مہنگائی کم کرنے کے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔