اسلام آباد(نیوزڈیسک )آپ نے سنا ہو گا کہ لوگ روپیہ پیسہ یا سونے کے زیوارت یا پھر قدیمی چیزیں اپنے گھر میں چپھا کے رکھتے ہیں لیکن شمالی جرمنی کے ہیکنڈورف کے قصبے میں 78 سال کی عمر کے ایک شخص کے گھر کے تہہ خانے سے دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونیوالے اسلحہ کے ساتھ ایک ٹینک بھی ملا ہے۔ٹینک کو نکالنے کے موقع پر مقامی لوگ کی ایک بڑی تعداد یہ منظر دیکھنے کے لیے موجود تھی۔ قریبی شہر کیل کے پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ آیا 78 برس کے بوڑھے شخص کے پاس سے جو فوجی ساز و سامان ملا ہے وہ کہیں جرمنی کے جنگی ہتھیاروں کے کنٹرول کے ایکٹ کی خلاف ورزی تو نہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہےکے ٹینک کی موجودگی میں کوئی خفیہ بات نہیں تھی۔ میئر الیگزینڈ آرتھ کا کہنا ہے کہ 1978 میں جب برفباری نے اس علاقے میں تباہی مچا دی تھی تو اس شخص کو ٹینک چلاتے دیکھا گیا تھا۔ ان کے نزدیک ٹینک کی موجودگی ایک عام بات تھی۔