سجاول (این این آئی) وفاقی سرکار ہوش گنوا بیٹھی ہے ، مخالفین کو طاقت کے زور پر جھکانا چاہتی ہے ، ڈپٹی اسپیکرسندہ اسمبلی ریحانہ لغاری،صدر پی پی سجاول ایم پی اے محمد علی ملکانی ، انفرمیشن سیکریٹری سورج سجاولی،نیاپنے بیان میں پی پی پی ایم پی اے سردار خان چانڈیو اور
برحان چانڈیو کے گھر پر پولیس کے گھیرا کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ۔سردار خان چانڈیو کی ام رباب والے کیس میں ضمانت اور برحان چانڈیو کا کیس میں نام خارج ہونے کے باوجود پولیس نے ان کے گھر کا گھیرا کرکے چادر اور چودیواری کا تقدس پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی سرکار ھوش گنوا بیٹھی ہئے اب مخالفین کو طاقت کے زور پر جھکانہ چاھتے ھیں لیکن یے شہید بھٹو اور شھید بی بی کے جان نثار جیالے کسی بھی جبر کے آگے نھیں جھکیں نگے، انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کی آڑ میں ایم پی اے کے گھر کا گھیرا کرکے تلاشی لینا حتک عزت ہے۔