ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے ،ایاز صادق کو اگر بات سمجھ نہیں آتی تو یہ کام کریں، مفید مشورہ

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی تو ہمارے ساتھ بیٹھے ہم معاملات سے آگاہ کرینگے ، عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے ،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں ،عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے ،نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے

مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد کے نجی مال میں فن پاروں کی نمائش میں شرکت کی ،نجی مال میں 23 اسلامی فن پارے رکھے گے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ،پاکستان میں ایسے فن پاروں کی نمائش دیکھ کر خوشی ملتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان چاہتے ہیں ،سیاسی نعرے لگانے سے کچھ نہیں ہوتا ،اپوزیشن کو موقع دیا کہ بیٹھ کر بات کرے اور مسائل کا حل کرے ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی نعروں سے مہنگائی کم نہیں ہو گی نہ ہی نعروں سے عمران خان کو شکست دے سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام نواز شریف مریم نواز اور بلاول کے ہاتھ میں پاکستان نہیں دینا چاہتے ،پاکستان میں جنگل کا قانون نہیں بنانا جو سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں ،عمران خان کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آ سکتے ،اپوزیشن بچوں والی باتیں جر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ اپوزیشن ٹی اے ڈی اے لینے والے لوگ ہیں ان کو کیا پتا کہ پاکستان کی عزت کیا ہے ،ایاز صادق کو اگر بات کی سمجھ نہیں آتی ہم ان کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہم ان کو معاملات سے آگاہ کرینگے۔انہوںنے کہاکہ ایاز صادق کا بیان یہ ثابت کرتا ہے کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا غلطی تھی،ایاز صادق اسپیکر رہ چکے ہیں

ان کی طرف سے ایسا بیان افسوسناک ہے،یہ لوگ نہیں سوچتے کہ ان کی بات کا بھارت کیا ترجمہ کرے گا،ہمارا پلوامہ کے بعد کا بیانہ دنیا میں مانا گیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے خلاف کارروائی اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے،برطانیہ کا نظام انصاف پاکستان کے نظام کا احترام کرے گا،جلد نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…