اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک اور خاتون کی عزت لوٹ لی گئی ، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایسر کے روڈ پر موٹر وے پل کے قریب کار سواروں نے موٹر سائیکل سوار خاتون اور نوجوان کو روک کر خاتون کو نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون کے مطابق آبروریزی کرنے والوں میں تین پھولوں
والاباوردی تھانیدار بھی تھا ،موٹر وے پل شیخوپورہ کے قریب یہ خوفناک واقعہ پیش آیا،2گرفتار،2کی تلاش جاری ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون(ع) طلاق یافتہ اورگوجرانوالہ روڈ پر اپنی بہن کے گھر رہتی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں موٹر وے پر ایسے واقعات میں نمایاں اضافہ سامنے آیا ہے ۔