لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کے 2 آزاد امیدوار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے ہیں۔تفصیل کے مطابق جڑانوالہ سے چودھری خضر عباس جٹ اور وہاڑی سے آزاد امیدوار قومی اسمبلی رانا صغیر احمد گڈو نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز ا لہٰی سے
ملاقات کیاور ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کیا۔۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر اسپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ تمام اسلامی ممالک کو ایک نظریے پر متفق ہونا ہوگا، اسلامی ممالک کے اتحاد سے ہی مسلمانوں کو دنیا میں اپنا مقام حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک امن پسند دین ہے، دنیا کو اسلامو فوبیا سے نکلنا ہوگا جبکہ دنیا کا امن اسلامی تعلیمات پر عمل کرکے ہی قائم رہ سکتا ہے۔اسپیکرپنجاب اسمبلی نے کہا کہ امت مسلمہ گستاخانہ خاکے ہٹانےاور معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، شرپسند عناصر ملک کا امن تباہ کرنے پر تلے ہیں، ہمارے دروازے ہر محب وطن اور عوام کی خدمت کرنے والوں کیلئے کھلے ہیں، پاکستان کو پرامن، ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کیلئےکردار ادا کرتے رہیں گے۔