لاہور(این این آئی) بزدار حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے عوام دوست اقدام اٹھاتے ہوئے فلور ملوں کیلئے گندم کے کوٹے میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فلور ملوں کیلئے روزانہ کی بنیاد پرگندم کا کوٹہ 25ہزار ٹن کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فلور ملوں کیلئے
گندم کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھ کر کیا گیاہے اور اس اقدام سے آٹے کی قیمت میں استحکام آئے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا860 روپے میں دستیاب ہے۔آٹے کی قیمتوں اورفلور ملوں کو گندم کے اجراء کو ذاتی طورپر مانیٹر کررہا ہوں۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاتے رہیں گے۔