جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

تباہی سرکار نے صرف تباہی پھیری ، راتوں رات کس کام کی وجہ سے پاکستان ابھی تک گرے لسٹ میں ہے ، حیرت انگیز دعوی ٰ 

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے دیکھ کر تقسیم و نامعلوم سرکاری کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں اور اب اس کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں،تباہی سرکار نے صرف تباہی پھیری ہے، دو سال میں یہملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے سے نہیں نکال سکے، راتوں رات بنائے گئے غلط قوانین کی وجہ سے

آپ ابھی بھی گرے لسٹ میں ہیں جس کی حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے۔پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شیری رحمن نے کہا کہ تباہی سرکار نے صرف تباہی پھیری ہے، دو سال میں یہ ملک کو ایف اے ٹی ایف کی گرے سے نہیں نکال سکے، راتوں رات بنائے گئے غلط قوانین کی وجہ سے آپ ابھی بھی گرے لسٹ میں ہیں جس کی حکومت کو وضاحت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہیں، لیکن وہ پارلیمان میں تو آئیں، کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا۔انہوںنے کہاکہ اس تک ملک کا اصل مسئلہ مہنگائی ہے لیکن اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی جارہی کیونکہ حکومت نے ہم سب کو بیانیے کی جنگ میں الجھا کر رکھا ہے، یہ تقسیم اور نامعلوم سرکار ہے جو کمر توڑ مہنگائی کے معاملے پر چْپ ہے، دسمبر تک ملک میں آٹے کا بحران سنگین ہونے والا ہے، چینی بحران پر کمیشن بنا لیکن کچھ نہیں ہوا اور جن کے نام ہیں کابینہ میں ان کی کرسیاں بدلیں اور وہ باہر چلے گئے۔شیری رحمن نے کہا کہ نیب کو صرف اپوزیشن کے لیے ہے، حکومت کی بی آر ٹی کی بسیں جلیں نیب کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس پر کوئی انکوائری نہیں ہوگی، پنجاب میں ان کے دوستوں کی ملیں گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہیں، سردیاں آنے سے قبل ہی گیس کا بحران شدید ہوگیا ہے جبکہ دوسری جانب توانائی کے شعبے کا گردشی قرضہ آسمان پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح یہ لوگ کشمیر، خارجہ پالیسی اور ایف اے ٹی ایف معاملات پر غائب ہیں جس کے بعد سوال تو اٹھتا ہے کہ ملک کو کون چلا رہا ہے، توانائی شعبے کا بحران سنگین ہوچکا ہے، پولیو واپس آگیا ہے، مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، چینی و گندم کا بحران ہے قرض کونسا شعبہ ایسا ہے جس میں بحران نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کو بے توقیر کیا جارہا ہے، ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے، غداری کے مقدمے بنانے سے قبل ملک کو چلانے کا کوئی منصوبہ تو بنائیں، ایسا لگتا ہے پر چڑھنے کی تیاری کر رہے ہیں تاہم یہ حکومت اب زیادہ وقت نہیں چلے گی۔رہنما پیپلز پارٹی نے ایک سوال پر کہا کہ پی ڈی ایم کے تین جلسے دیکھ کر حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول چکے ہیں اور یہ اپوزیشن اور پارلیمان کو تقسیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…