ہفتہ‬‮ ، 31 جنوری‬‮ 2026 

سہولت بازارمیں چینی کی مشروط فروخت خریدار حکومتی پالیسی پر پھٹ پڑے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے گئے سہولت بازاروںمیں صارفین کو چینی کی مشروط فروخت کی جارہی ہے ، صرف چینی کی خریداری کے لئے آنے والے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر مجبور ہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی

جانب سے مختلف مقامات پر سہولت بازار قائم کرکے اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم نرخوںپر اشیائے خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں تاہم خریداری میں لازمی سمجھی جانے والی چینی کی مشروط فروخت کی جارہی ہے ۔ صرف چینی خریدنے آنے والوںکوچینی مہیا نہیں کی جارہی اور اس کی فراہمی دیگر سودا سلف خریدنے سے مشروط کیا جارہا ہے ۔ صارفین کو دیگر اشیائے خوردونوش خریدنے پر بھی چینی کا صرف 2کلوکاپیکٹ دیا جارہا ہے ۔خریداری کے لئے آنے والی خواتین نے بتایا کہ ہم کئی کلو دور سے چینی خریدنے کے لئے آئی ہیں لیکن اسے دیگر اشیاء کی خریداری سے مشروط رکھا گیا ہے ۔ حکومت صرف چینی کی خریداری کے لئے آنے والوںکوبھی اس کی فراہمی ممکن بنائے اور اس کی مقدار کم از کم پانچ کلو مقرر کی جائے۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…