کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر پی ڈی ایم کی قیادت اور بلوچستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا یکجاں ہونا
اس بات کی واضح دلیل ہے کہ اہل اقتدار کی ستم ظریفیاں اب قابل قبول نہیں رہی عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والوں کاجھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے اہل بلوچستان نے تبدیلی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد جہاں پی ڈی ایم کی قیادت کی شب وروز محنت کا ثمر ہے وہی اس جلسے کو کامیاب بنانے میں اہل بلوچستان نے جو کرداراداکیا و ہ نا قابل فراموش ہے بلوچستان کے عوام یہ جان چکے ہیں اہل اقتدار قوم کے مسائل سے زیادہ ان کے وسائل سے دلچسپی ہے جس کی بنیاد پر وہ بلوچستان کے عوام سے جھوٹے وعدے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اہل بلوچستان کے مشکور ہیں جنہوں نے اتنی بڑی تعداد میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کی اور اس جلسے کو کامیاب بنا یا ۔