اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کی دل کھول کر سرمایہ کاری

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے41850.47پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ 71.39فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 84ارب36کروڑ25لاکھ روپے

بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 37.44فیصدزائد رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی اور ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان پر بلیک لسٹ ہونے کے خطرات ٹل جانے کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 41300،41400 ،41500 ،41600، 41700، 41800 پوائنٹس کی نفسیاتی حد یں یکے بعد دیگرے بحال ہوگئیں تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 584.47پوائنٹس کے اضافے سے41850.47پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس213.35ائنٹس کے اضافے سے17594.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 321.25پوائنٹس کے اضافے سے321.25پوائنٹس پربند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر430کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے307کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 105میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب46ارب 57کروڑ6لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب30ارب93کروڑ31لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت200روپے

کے اضافے سے 8300روپے اورملت ٹریکٹرز57.80روپے کے اضافے سے 979.13روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت74.69روپے کی کمی سے6425.31روپے اورپریمیئر شوگر42.69روپے کی کمی سے526.56روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…