جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

وہ لوگ جو وزیراعلیٰ کے آنے سے پہلے ہی لاہور اورنج ٹرین کا افتتاح کر کے چلے گئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے صدر و سابق وزیراعلی پنجاب شہبا زشریف کے دورے حکومت میں شروع ہونے والے منصوبے اورنج ٹرین کاپاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمائوں ایاز صادق ، سعد رفیق سمیت دیگر نے افتتاح کر دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےلیگی رہنماایاز صادق نے کہاکہ آج اورنج لائن ٹرین کاشرمندگی سے فیتاکاٹیں گے،پی ڈی ایم کالاہور میں جلسہ تاریخی ہو گا ۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ شہباز شریف کے دور میں شروع ہو ا تھا ،اورنج لائن ٹرین منصوبہ مکمل کرنے والے جیل میں ہیں۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا، لاہور کے شہری کل سے اورنج لائن ٹرین میں سفر کرسکیں گے۔چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل ہونے والے اورنج لائن میٹر و ٹرین منصوبے کے نمایاں خدو خال کچھ اس طرح سے ہیں۔ ٹرین علی ٹائون تا ڈیرہ گجراں27کلو میٹر کا فیصلہ صرف 45منٹ میں طے کرے گی ۔ مسافروں کی سہولت کیلئے ہر کلو میٹر پر اسٹیشن بنایا گیا ہے ۔ عالمی معیار کے طرز پر 24ایلیو ویٹڈ اور 2انڈر گرائونڈ اسٹیشنز بھی بنائے گئے ہیں ۔ ہر پانچ منٹ کے بعد ٹرین کی آمد ہو گی ۔ ٹرین میں خواتین ، معذور افراد اور بزرگ مسافروں کیلئے مخصوصی نشستیں رکھی گئی ہیں ۔ ایم اے او کالج پر اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس کے درمیان باہمی سفر ی منتقلی کی سہولت بھی دی گئی ہے ۔ ٹرین کا یکطرفہ کرایہ 40روپے مقرر کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اس منصوبے کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹیں بھی آتی رہیں ۔ منصوبے کا افتتاح اکتوبر 2015ء میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کیا جسے 25دسمبر 2017کو مکمل ہونا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر منصوبہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگیا اور اس کی لاگت بھی بڑھ گئی ۔شہباز شریف نے منصوبے کے امور کو دیکھنے کے لئے سینئر لیگی رہنما خواجہ احمد حسان کی سربراہی میں سٹیئرنگ کمیٹی قائم کی تھی جس کی 104میٹنگز ہوئیں ،

کمیٹی میں منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا جاتا تھا۔ اس وقت کے وزیرا علیٰ شہباز شریف بھی وقتاً فوقتاً منصوبے پر جاری کام کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کرتے رہے ۔ میٹرو ٹرین کے روٹ پر کئی تاریخی عمارتیں بھی ہیں جس کی وجہ سے تاریخی عمارتوں اور ورثوں کے تحفظ کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے مظاہرے بھی کئے گئے جبکہ اس حوالے سے

معاملہ یونیسکو میں بھی لے جایا گیا ۔ منصوبے کے گیارہ مقامات کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا گیا اور اس پر حکم امتناعی لیا گیا جس کی وجہ سے ان مقامات پر کام رکا رہا اور منصوبہ غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونے سے اس کی لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ میٹرو ٹرین کے روٹ پر کئی تاریخی مقامات بھی ہیں جن میں شالیمار باغ ، دائی انگہ کا مقرہ، لکشمی مینشن، چوبرجی ، مہر النساء کا مقرہ اور تاریخی چرچز شامل ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…