ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عمران صاحب شہبازشریف کو جیل میں بندکرکے ان کے عوامی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی، ن لیگ نے بڑا بیان داغ دیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اورنج لائن منصوبے کے افتتاح پر شہبازشریف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب شہبازشریف کو جیل میں بندکرکے ان کے بنائے شاہکار عوامی منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کچھ شرم تو آرہی ہوگی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام کو دنیا کی بہترین ٹرانسپورٹ سہولت دینے والا جیل میں ناحق قید ہے ،عمران صاحب آج کس منہ سے شہباز شریف کی اورنج ٹرین کا افتتاح کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آپ دس سال بعد بھی اورنج ٹرین کا افتتاح کرتے تو آپ کو ہر اطراف سے شکریہ شہباز شریف ہی سْنائی دیتا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آج کس منہ سے شہباز شریف کے اورنج ٹرین منصوبہ پرتختی لگا رہے ہیں،عمران صاحب نے ہر عوامی منصوبہ کو اپنے گھٹیا سیاست کی بھینٹ چڑھایا اور آج اْنھی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پہ تختیاں لگا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نوازشریف، شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے کام بولتے ہیں، آپ صرف جھوٹ بولتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام کے نشے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ نے شہباز شریف کے ہر منصوبہ کو متنازعہ بنایا، نقصان پہنچایا ۔انہوں نے کہاکہ جب ایک دھیلے کی کرپشن نہ ملی تو بے شرم چہرے آج اْن منصوبوں پہ اپنی تختیاں لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام جانتی ہے عمران خان نے 126 ارب کے بی آر ٹی کھڈے کھودے، شہباز شریف نے اس سے کم لاگت اور وقت میں چار میٹروز بنائیں اور چلائیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب یہ وہی اورنج لائن منصوبہ ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی عدالت گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ کی وجہ سے منصوبے کی لاگت اور تکمیل کی مدت میں اضافہ ہوا،عمران صاحب آپ نے اورنج لائن کوبھی بی آرٹی بنانے کی کوشش کی، کام نہ روکا جاتا تو عوام چار سال سے اس پر سفر کررہے ہوتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…