جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

اسپیکر نے اسمبلی مفلوج کردی،ایک ہفتے سے یہ کام نہیں ہو سکا، شاہد خاقان عباسی نے کرسی چھوڑ دینے کا کہہ دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020 |

صوابی (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کو مفلوج کردیا، اگر اْن پر دبائو ہے تو وہ اپنی کرسی چھوڑ دیں،اسپیکر کی وجہ سے قومی اسمبلی میں ایک ہفتے سے مہنگائی پر بات نہیں ہوسکی ۔ورکرز کنونشن سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر کی وجہ سے قومی اسمبلی میں ایک ہفتے سے مہنگائی پر بات

نہیں ہوسکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر اسمبلی چلاتے ہی نہیں ہیں، اگر ان پر دبائو ہے اور آپ کو کام نہیں کرنے دیا جاتا تو آپ گھر جائیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ اسے یہ حکمران ملے ہیں، جب تک ملک آئین کے مطابق نہیں چلے گا، یہاں ترقی نہیں ہوگی۔انہوںنے کہاکہ آج کوئی بولنے کے لیے تیار نہیں تاہم مسلم لیگ (ن) ضرور بولے گی، ہم نے باہر نکل کر بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے دوران تقریر وزیراعظم عمران خان سے پوچھا کہ آپ بتائیں آٹا 75 روپے اور چینی 110 روپے کلو کیسے ہوئی؟انہوں نے استفسار کیا کہ خان صاحب بتائیں کہ بجلی کے بل دْگنے کیسے ہوگئے؟ کہ آج ہر شخص پریشان ہے، لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیروزگار، غربت ختم کرنے کا حل نئے انتخابات ہیں، ووٹ کو عزت اس لیے دینا ہے کہ ہمیں مہنگائی ختم کرنی ہے۔احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013 میں 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اور صوابی میں تمام کارخانے و فیکٹریاں بند تھیں۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں رات بھر بجلی بھی نہیں آتی تھی۔ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ 2013 میں جو پاکستان ہمیں ملا تھا وہ سب کو یاد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی معیشت تباہ ہو گئی تھی اور کوئی نیا منصوبہ بھی نہیں لگ رہا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ 18/18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول کی بات تھی۔پی ڈی ایم کے

مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے صرف چار سال میں گیارہ ہزار واٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے اور پانچ سال میں ملک کو اندھیروں سے نکالا۔ انہوںنے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں بجلی کا کوئی منصوبہ نہیں لگایا گیا۔سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ آج کا نوجوان سوچ رہا ہے کہ کیا ان کا مستقبل بھی ماضی جیسا ہوگا؟ جب کہ بزرگ سوچتے ہیں کہ 60 سال گزر

گئے ہیں لیکن ملک کی تقدیر نہیں بدلی ہے۔ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں آپ نے نواز شریف کو ووٹ دیا تو جب اے پی ایس پر حملہ ہوا تو نواز شریف نے ساری سیاسی قیادت

کو اکھٹا کیا اور ملک کر نیشنل ایکشن پلان بنایا۔پی ایم ایل (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کے دور میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری ملک میں آئی اور ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…