لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ 25اکتوبر کو نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے یا نہیں اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے ،ابھی تو لوگ نواز شریف کی گوجرانولہ جلسے کی تقریر کے خمار سے نہیں نکلے ،مادرملت کو غسل دینے والی خواتین نے کہا تھا ان کے جسم پر تشدد کے نشان تھے ،کراچی میں دروازوں پر جو ٹھوکریں ماری
گئیںوہ پولیس والوں کی ٹانگیں نہیں تھیں ،پولیس والوں کی ٹانگیں کمزور ہوتی ہیں وہ ٹھوکریں مضبوط پائوں والوں کی تھیں،ہمارے ملک میں آئین توڑنا رواج ہے ،ڈی جی آئی ایس آئی سے درخواست کرتا ہوں کہ کراچی واقعہ کا نوٹس لیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے حوالے سے کوئی بات نہیں کروں گا ،چیف آف آرمی سٹاف نے انکوائری کا حکم دیا ہے ،ماضی میں آئیں ٹوٹتے رہے لیکن کسی نے نہیں مانا کہ آئین توڑا ہے ،ہمارے ملک میں آئین توڑنا رواج ہے تو دروازے توڑنا مزاج بن گیا ہے ،جس فوج میں پرورش پائی اس نے بھائی بیٹی کی عزت سکھائی ،ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواست کرتا ہوں اس انکوئری میں دلچسپی لیں ۔ انہوں نے کہا کہ 25اکتوبر نوازشریف تقریر کرینگے یا نہیں اس کا فیصلہ جلسہ انتظامیہ کرے گی ،ابھی تو لوگ گوجرانولہ کی تقریر کے خمار سے نہیں نکلے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ہمارے وزیراعظم نہیں ہیں وہ صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین ہیں ، انتخابات چوری ہوئے اس کو نہیں مانتے ۔ انہوں نے کہاکہ بابائے قوم سے کہا کہ آپ کا پاکستان ٹوٹا ہے ،آپکی بہن کا الیکشن چوری ہوا ،مادرملت کو غسل دینے والی خواتین نے کہا تھا کہ ان کے جسم پر تشدد کے نشان تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دروازوں پر جو ٹھوکریں ماری گئیںوہ پولیس والوں کی ٹانگیں نہیں تھیں ،پولیس والوں کی ٹانگیں کمزور ہوتی ہیں وہ ٹھوکریں مضبوط پائوں والوں کی تھیں۔