لاہور (آن لائن) پنجاب یونیورسٹی نے مختلف مضامین میں آنرز پروگرام کی کلاسز کی اجازت دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کلاسز آئندہ ماہ دو نمبر سے شروع کی جائیں گی جبکہ آنر پروگرام کے طلباء و طالبات کو آنرز پروگرام میں کلاسز کی شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ پنجاب
یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ آنرز پروگرام کے طلباء و طالبات کو فیس کی مد میں 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے ہوسٹلوں میں قیام کے حوالے سے اپنے ذمہ واجب الادا واجبات فوری طور پر جمع کروادیں۔