لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ شدت کے ساتھ سر اٹھانے لگی ہے بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز صبح کے وقت سموگ کا ایئرکوالٹی انڈیکس 180 ریکارڈ کیا گیا جو بعداز دوپہر بڑھ کر 248 تک پہنچ گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق نومبر کے پہلے ہفتے میں بارش کا امکان ہے اور رواں دنوں میں درجہ حرارت گرنے کے باعث جمعرات
کے روز شہر کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 10 روز تک بارش کا امکان نہیں ہے، ٹھنڈی ہوا چلنے سے درجہ حرارت مزید کم ہوگا، آج لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس 248 تک پہنچ گیا۔