اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی اے نے ٹوئیٹر کو پاکستان مخالف ٹوئیٹر اکاونٹس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔ پی ٹی اے اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے خلاف غلط معلومات پھیلا نے والے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، مواد کو اعتدال پر رکھنے والی اپنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کیا جائے۔پی ٹی اے کے مطابق یقینی بنایا جائے کہ پلیٹ فارم پروپیگنڈا ہتھیار کے طور
پر استعمال نہ ہو، پاکستان، اس کے شہروں اور اداروں کو نشانہ بنانے کی مہم میں شامل ہینڈلز کو مؤثر طریقے سے بلاک کیا جائے۔پی ٹی اے کے مطابق مایوس کن ہے کہ بے بنیاد معلومات کے پھیلاؤ میں ٹویٹر کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس بھی شامل ہیں، ایسے اکاونٹس اب بھی استثنیٰ کے ساتھ کام کررہے ہیں، اپنے اصولوں اور پالیسیوں کے مطابق ایسے اکاؤنٹس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔