اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نوازشریف کے کمرے پر دھاوے کی فوٹیج سامنے آنے پروزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب یہ
فوٹیج آپ کی لاقانونیت، بے شرمی اور سیاسی انتقام کا ناقابل تردید ثبوت ہے، استعفیٰ دیں۔عمران صاحب یہ ہے آپ کا اصل گھناونا چہرہ جو ماوں، بہنوں، بیٹیوں کی عزت سے واقف نہیں، استعفیٰ دیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کمرے کا دروازا توڑا گیا، استعفی دیں۔ترجمان ن لیگ نے کہا ایک خاتون کے کمرے پر دھاوا بولا گیا جس کی گرفتاری کے وارنٹس بھی نہیں تھے، استعفی دیں۔ایک خاتون کی چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کرنے والواں کو شرم آنی چاہے، استعفی دیں۔اس اوچھی اورغیرقانونی حرکت میں ملوث ہر کردارسے حساب لے کر رہیں گے۔قوم کو بتایا جائے کہ کیوں عمران صاحب کے حکم یہ غنڈہ گردی ہوئی؟ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاگیا؟۔ فوٹیج کی روشنی میں واقعہ میں ملوث مجروں کے نام منظر عام پر لائے جائیں۔