ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

نعرے لگا کر مزار قائدؒ کے تقدس کو پامال کیا گیا،کوئی بھی ذی شعور ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا:عثمان بزدار

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور (پ ر )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج سول سیکرٹریٹ میں پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری اور گڈ گورننس کمیٹی کے سربراہ کرنل (ر) اعجاز حسین منہیس نے ملاقات کی – ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پارٹی کے

معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کراچی میں مزار قائدؒ پر نعرے لگانے کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نعرے لگا کر مزار قائدؒ کے تقدس کو پامال کیا گیااور کوئی بھی ذی شعور ایسی حرکت کا سوچ بھی نہیں سکتا- قوم اس واقعہ پر رنجیدہ ہے -ایسے عناصر ذاتی مفاد کی خاطر قومی مفاد کو بے پناہ نقصان پہنچا رہے ہیں۔نئے پاکستان میں مفاد پرست لوگوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔اپوزیشن جماعتیں شفاف پاکستان کی منزل کی جانب بڑھتے سفر کو کھوٹا کرنا چاہتی ہیں۔تحریک انصاف پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے-پنجاب میں تحریک انصاف کے عہدیداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں – پارٹی عہدیدارو ں کو ان کا جائز حق دیں گے-اعجاز چوہدری نے کہا کہ مزار قائدکی بے حرمتی کی پرزور مذمت کرتے ہیں – ایک سیاسی جماعت نے ذاتی فائدے کی خاطر بابائے قوم کے مزار پر ہلڑبازی کی – اپوزیشن جماعتوں کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں -سیاسی مخالفین وزیر اعظم عمران خان کی شفاف ترین حکومت سے خائف ہیں –



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…