جمعرات‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2024 

افسوسناک خبر ، پاکستان میں ڈھائی ماہ بعد کرونا سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں‎

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید 19مریض چل بسے اور 660نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے جس کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے19 مریض جابحق ہوگئے ،24 گھنٹوں میں ملک میں660 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوگئی ۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9378 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 3 لاکھ 8ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،ملک میں 3 لاکھ 24 ہزار 744 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،سندھ میں 1 لاکھ 42 ہزار 348 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب 1 لاکھ 1 ہزار 936 کے پی 38779کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،اسلام آباد میں 18309کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،گلگت بلتستان 4091، بلوچستان میں 15717 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا کے 3564 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں،ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6692 اموات ہو چکی ہیں،سندھ میں کورونا کے 2587 پنجاب 2319 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،خیبرپختونخوا 1265، اسلام آباد میں 199 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں،بلوچستان 148، گلگت بلتستان میں کورونا کے 90 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،آزادکشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے84 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں،24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 26670کورونا ٹیسٹ کئے گئے،ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کوروناکے 833مریض زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں کورونا کے 88 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں،ملک بھر میں تاحال 41 لاکھ 48 ہزار 739 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاو پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔

اجلاس میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھی این سی او سی کی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں این سی او سی نے تنبیہ کی کہ ایس او پیز پر عدم عملدرآمد کی صورت میں سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی شدید خلاف ورزیوں کے نتیجے میں کورونا کیسز بے تحاشا بڑھے ہیں اور اگر ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا

تو سروسز دوبارہ بند کریں گے۔ اسد عمر نے تمام چیف سیکرٹریز کو صوبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا وائرس کے کیسز کے ساتھ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔تمام صوبے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے کر بھاری جرمانے عائد کریں۔ٹرانسپورٹ،مارکیٹس، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کی مانیٹرنگ سخت کی جائے۔عوامی مقامات اور اجتماعات کی مانیٹرنگ بھی سخت کی جائے ۔ان ہائی رسک شعبوں سے کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ماسک پہننا اور سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت انتظامی کارروائی کی بھی ہدایت کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…