اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہوا، بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ 180 لوگ شہید ہو گئے اور 500 سے زیادہ لوگ ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوئے ،اس کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی، آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے اور قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔دریں اثنا ایک انٹرویومیں فواد چوہدری نے کہاکہ نوازشریف اس وقت ٹھکرائے جانے کابدلہ لے رہے ہیں، نوازشریف چاہتے ہیں ان کی کرپشن پرپردہ ڈالاجائے ان کاشکوہ ہے کیسزمیں ریلیف کیوں نہیں دلوایاگیا؟وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف اپنے کیسز کیلئے لوگوں کونکال رہے ہیں، نوازشریف خودلندن میں بیٹھے ہیں اورلوگوں کونکال رہے ہیں، اپوزیشن کی تحریک کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے ،8کیسزمیں انہیں ریلیف دیدیں پھردیکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کیاعمران خان کوایک کروڑ70لاکھ ووٹ غائبانہ پڑے ہیں، کیاپی ٹی آئی کوووٹ دینے والے عوام نہیں ، وزیراعظم عمران خان اورپی ٹی آئی کوعوام نے منتخب کیاہے۔