لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور وزیر زراعت حسین جہانیاں گردیزی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، دونوں وزرائ نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق دو حکومتی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔
وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی گزشتہ شام طبیعت ناساز ہوئی، انہوں نے گلے کی خرابی اور بخار محسوس ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا، جو مثبت آگیا، جس پر میاں اسلم اقبال نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔دوسری جا نب وزیر زراعت پنجاب حسین جہانیاں گردیزی نے بھی طبیعت کی ناسازی پر کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جومثبت آگیا۔ سید حسین جہانیاں گردیزی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد سے آئیسولیشن میں ہیں۔ وزیر زراعت نے کورونا سے صحتیابی تک تمام عوامی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔دونوں صوبائی وزیروں نے عوام سے دعا کی اپیل اور کورونا وایس او پیز کی سختی سے عملدرآمد کی تلقین کی ہے ۔