اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

چیئرمین نیب نے روز ویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس لے لیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے امریکہ میں روز ویلٹ ہوٹل کو 31 اکتوبر 2020ء سے بند کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب راولپنڈی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

منگل کو قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نیویارک میں گزشتہ سو سال سے انتہائی مرکزی مقام پر قائم پاکستان کے مشہور زمانہ روز ویلٹ ہوٹل کو 31اکتوبر 2020ء سے بند کرنے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس سامنے آئی تھیں۔ بیان کے مطابق چیئرمین نیب نے حکم دیا ہے کہ تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جائے کہ امریکہ کے شہر نیویارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر واقع پاکستان کے قومی اثاثے روز ویلٹ ہوٹل کو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ خصوصاً اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ حکومت پاکستان کو مبینہ طور پر لاکھوں ڈالرز کانقصان کیسے ہوا۔ اس کے علاوہ ان ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے گا جنہوں نے اپنے قومی فرائض کی بجا آوری میں مبینہ طور پر کوتاہی برتی اور امریکہ کے شہر نیویارک میں انتہائی مرکزی جگہ پر واقع روز ویلٹ ہوٹل کو منافع بخش بنانے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…