ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ کا وہ فوجی افسر جس نے تقسیم ہند کے بعد پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا؟ یہاںپاک فوج سے منسلک رہنے کے بعد بطور معلم خدمات سَر انجام دیں

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)1917 میں‌ انگلینڈ کے ایک قصبے میں‌ آنکھ کھولنے والے جیفری لینگ لینڈز نے اپنی زندگی کا سفر پاکستان کے شہر لاہور میں تمام کیا۔ یہ 2019 کی بات ہے۔ وہ ایک برطانوی فوجی افسر تھے جو‌ تقسیم سے قبل ہندوستان آئے اور پھر یہیں‌ کے ہو رہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق جیفری کے والد اینگلو امریکن کمپنی کے ملازم تھے اور والدہ کلاسیکی رقص کی ماہر تھیں۔ وہ ایک سال کے تھے تو ان کے والد ہسپانوی فلو نامی وبائی مرض میں مبتلا ہو کر دنیا چھوڑ گئے۔ 1927 میں والدہ نے سرطان کے ہاتھوں شکست کھائی اور جیفری ماں جیسی ہستی سے بھی محروم ہوگئے۔ وہ نانا اور ان کے انتقال کے بعد اپنے قریبی عزیز کے ہاں پلے بڑھے اور ان کی مدد سے تعلیم حاصل کی۔اے لیول کے بعد جیفری نے لندن میں ریاضی اور سائنس کے مضامین پڑھانا شروع کیا اور دوسری جنگِ عظیم میں فوج میں بھرتی ہوگئے۔ 1944 میں جیفری کو ہندوستان بھیجا گیا جہاں بنگلور میں قیام کیا۔ تقسیمِ ہند کے بعد انھوں‌ نے پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا اور یہاں پاک فوج سے منسلک رہنے کے بعد بطور معلم خدمات سَر انجام دیں۔ معاہدے کے تحت قیامِ پاکستان کے بعد برطانوی فوجی نے وطن چھوڑا، لیکن بعد میں حکومت کی درخواست پر وہ یہیں کے ہو رہے۔جیفری لینگ لینڈز لاہور کے مشہور ایچیسن کالج میں ریاضی اور سائنس کے مضامین پڑھاتے رہے۔ ان کا یہ سفر 25 سال پر محیط رہا جب کہ 1979 میں کیڈٹ کالج رزمک میں بھی مدرس رہے۔اس برطانوی فوجی افسر کا پاکستان میں مستقل قیام اور تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت نے انھیں نشانِ امتیاز اور ہلالِ امتیاز سے نوازا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…