منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

بڑھتا ہوا کورونا وائرس، ملک بھر کے شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں شادی ہالز اور ریسٹورنٹس سے متعلق نئے ایس او پیز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ضمن میں وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بدھ کے روز شادی ہالز سے متعلق ایس او پیز جاری ہونگے،

شادی ہالز میں شہریوں تعدد اور اوقت کار مقرر کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں ریسٹورنٹس سے متعلق ایس و پیز جاری کئیے جائیں گے، ریسٹورنٹس میں بیٹھنے کی گنجائش، ماسک کا ضروری استعمال اور اوقات کار پر پابندی لازم ہو گی۔دوسری طرف این سی او سی میں کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے روزانہ کی صورتحال پر فورم کو آگاہ کیا گیا کہ ماسک پہننے،سماجی فاصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ اس وائرس کے پھیلاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے اقدامات کی نگرانی ضروری ہے۔ ماسک پہننا کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤکو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے سردیوں میں اس وائرس کی دوسری لہر سے بچا جاسکتا ہے۔ شادی ہالز اور ریستوران بیماریوں کے پھیلا کے بڑے مراکز بن رہے ہیں۔این سی او سی نے صحت کے رہنما خطوط، پروٹوکول پر عمل پیرا ہونے کی کوششوں پر تعلیمی شعبے کی تعریف کی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…