جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

محبت ہو تو ایسی! گھر والوں کی مخالفت کے باوجود2 ٹانگوں اور ایک بازو سے معذور ٹک ٹاکر سے لڑکی کی شادی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2020 |

فیصل آباد (این این آئی) مخالفت کے باوجود معذور ٹک ٹاکر سے لڑکی نے شادی کر لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاکر عدیل 15 سال کی عمر میں ٹرین سے گر کر اپنی 2 ٹانگیں اور ایک بازو گنوا چکا ہے۔معذور ہونے کے بعد عدیل نے مایوسی

کے اندھیروں سے نکلنے کے لیے ٹک ٹاک پر اداکاری کو سہارا بنایا اور اپنی صلاحیتوں سے 5 لاکھ فالوورز بنا چکا ہے۔عدیل نے کہا کہ میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتا تھا، جب میں ٹک ٹاک پر اسٹار بنا اور پھر میری مریم کے ساتھ ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدلی اور ہم دونوں نے لو میرج کر لی، مجھے مریم نے پروپوز کیا۔عدیل سے شادی کرنے والی مریم کا کہنا ہے کہ عدیل کی صلاحیتوں نے اسے اس کے ساتھ زندگی گزرنے کے فیصلے پر مجبور کیا۔مریم نے کہا کہ مجھے ان کے معذور ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے ان کی معذوری کو نہیں دیکھا، بلکہ یہ دیکھا کہ عدیل بہت اچھے انسان ہیں، میرے گھر والے کہتے ہیں کہ لڑکے کی ٹانگیں نہیں ہیں، بازو نہیں ہے مگر مجھے تو صرف پیار تھا اور پیار میں تو کچھ نہیں دیکھا جاتا۔عدیل نے کہا کہ اسے ٹک ٹاک سے ملنے والی شہرت اورفالوورز سے زیادہ اس بات کی خوشی ہے کہ ٹک ٹاک نے اسے سچی محبت کی منزل پر پہنچا دیا۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…