اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے تازہ اعداد وشمار جاری،ادارہ شماریات کے مطابق تین ماہ میں سونا 37 فیصد اور انڈے 36 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ شہروں میں سبزیاں 45 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔
جولائی سے ستمبر تک آلو 76فیصد اورادرک 54فیصد مہنگی ہوئی،چینی کی قیمت میں 22.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دال مونگ کی اوسط قیمت243روپے52پیسے فیکلو تک پہنچ گئی،ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے کے دوران دال ماش 50 پیسے فی کلو سستا ہوئی۔اگست میں مہنگائی کی شرح 8.2 فیصد تھی،ایک ماہ میں ٹماٹر40 اورسبزیاں 33.3 فیصد مہنگی ہوئیں، آلو6.18 ،انڈے 5.2 اور دال چنا 4.5 فیصد مہنگی ہوئی۔ستمبرمیں مہنگائی کی شرح 9.04 فیصد تک پہنچ گئی،شہروں میں آٹا 34.3فیصد اوردیہاتوں میں 29.57 فیصد مہنگا ہوا،چکن 18.3 اور پیاز 14.5 فیصد مہنگی ہوئی ،ٹماٹر 48 فیصد،دال مونگ 41.4 فیصد مہنگی ہوئی۔